سعودی عرب میں سفری اجازت نامے کیسے حا صل کرے؟جانیئے 177

سعودی عرب میں سفری اجازت نامے کیسے حا صل کرے؟جانیئے

سعودی عرب میں سفری اجازت نامے کیسے حا صل کیا جاتا ہے ؟جانیئے آج کی اس پوسٹ میں
سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ مستثنیٰ زمروں میں شامل افراد سفر ی اجازت نامے کس طرح حاصل کریں۔ سعودی حکومت کورونا کے باعث مقامی شہریوں کے بیرون مملکت سفر پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے۔


اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے سفری اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار جاری کیا ہے۔
درخواست ابشر پلیٹ فارم کے سوا کسی اور ذریعے سے نہیں دی جائے گی۔
مستثنیٰ زمرے میں شامل سعودی شہری سفری اجازت نامے کے لیے کسی کو ثالث کے طور پر استعمال کریں اور نہ کوئی شخص ثالث بن کر سفری اجازت نامے کی کارروائی میں حصہ لے۔

بعض لوگ غیر قانونی طریقے سے اجازت ناموں کے اجرا کے بہانے مقامی شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ان سے ہوشیار رہا جائے۔
ابشر پلیٹ فارم نے ہدایت کی ہے کہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ثالث کی خدمات کسی بھی صورت میں نہ لی جائیں۔


اگر کوئی شخص سفری اجازت نامہ نکلوانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے تو پہلی فرصت میں اس کی رپورٹ کر دی جائے۔ اجازت نامے کی کارروائی صرف آن لائن ہو رہی ہے کسی اور ذریعے سے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں