مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز۔۔۔جانیے کیا وجہ بنی ؟ 914

مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز۔۔۔جانیے کیا وجہ بنی ؟

مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز۔۔۔جانیے کیا وجہ بنی اس رپورٹ میں

مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ن لیگ کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے ۔ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے۔

ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔

مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

انہوں نے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں موذی وباء کورونا کیخلاف بھرپور مہم چلائیں۔ عوام کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شعور فراہم کرنے کیلئے شہروں کے اہم مقامات پر بینرز اورفلیکسز لگائی جائیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پرکیمپ لگا کر ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے ویکسین نہیں خریدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں