PTI shocks PML-N 1,968

مسلم لیگ ن کو زبردست جھٹکا دے دیا گیا۔۔۔پی ٹی آئی کا اہم اقدام

مسلم لیگ ن کو زبردست جھٹکا دے دیا گیا۔۔۔پی ٹی آئی کا اہم اقدام ۔۔۔
جانیے اس رپورٹ میں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین نے ملاقات کی اور حلقے کے مسائل سے متعلق ان کو آگاہ کیا۔

بجٹ سے پہلے اس ملاقات کو اس لیے بھی اہمیت دی جا رہی ہے کہ اس ملاقات کے ذریعے بجٹ منظوری کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے والے اراکین کو یہ تاثر دیا جائے کہ اُن کی ناراضگی کے باوجود حکومت کے پاس تعداد پوری ہے۔

اس حوالے سے قومی اخبار ڈان نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، اظہر عباس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رئیس نبیل احمد اور غضنفر عباس نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں اپنے متعلقہ انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے پانچوں ایم پی اے پر منحرف ہونے کی حیثیت سے لیبل لگایا دیا

اور پارٹی کے معاملات سے دور کردیا جبکہ پیپلز پارٹی نے رئیس نبیل احمد اور غضنفر عباس کے طرز عمل پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ناراض ایم پی ایز نے اعلٰی قیادت پر کُھلے عام تنقید کرتے ہوئے

اپنی پارٹی سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی اور جب بھی پاکستان تحریک انصاف کو اپنے کسی سیاسی معاملے میں رکن صوبائی اسمبلی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ملاقات کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق بھی کچھ معاملات پر حکمران جماعت سے نا خوش ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی تو پارٹی کے ایم پی اے خاص طور پر میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری نے اپنے اختلافات کو عوام کے سامنے کردیا تھا۔

جس کے نتیجے میں پارٹی کے ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میاں جلیل احمد شرقپوری کا استقبال ”لوٹا” اُٹھا کر کیا۔

اس کے علاوہ چوہدری اشرف علی انصاری نے گزشتہ برس اکتوبر میں گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طے شدہ سیاسی ریلی کے خلاف متوازی جلسہ منعقد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین کی اس ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمہ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اب آنے والا بجٹ منظور کرنے کے لیے ٹرن کوٹ اور بلیک میلرز پر نظریں جمانے پر مجبور ہے۔

مسلم لیگ ن پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ پارٹی کو ان ٹرن کوٹوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جب کہ تحریک انصاف ان کو دعوت دے کر اور وزیر اعلی کے ساتھ ان کی تصاویر جاری کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی رہتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد اور غضنفر عباس جنوبی پنجاب میں اپنے اپنے حلقوں کے لیے کچھ مراعات کا تقاضہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں