پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری؟ وزیراعظم نے خوشی کی خبر سنا دی 396

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری؟ وزیراعظم نے خوشی کی خبر سنا دی

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری وزیراعظم نے خوشی کی خبر سنا دی

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی معیشت بارے خوشخبری اپنی ایک ٹویٹ‌کے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان کی معیشت کے لئے مزید خوشخبری ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی 2020 میں 2،768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ رقم ہیں۔ جون 2020 کے دوران یہ 12.2فیصد اور جولائی 2019 کے مقابلے میں 36.5فیصد اضافہ ہے۔

واضح ‌رہے کہ پچھلے دنوں مالیاتی سلجهاؤ کے برعکس اسٹیٹ بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں نمایاں کمی کی جس کا اثر اسٹاک ایکسچینج پر دیکھنے میں آیا جو 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ہے جسے تجزیہ کار بہتری کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ حالیہ مشکل معاشی صورتحال میں ملک کی بیرونی ضروریات کم ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بھی جی ڈی پی کے 1.1فیصد تک گر گیا جو گذشتہ مالی سال میں جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے مساوی تھا۔ کووڈ 19 کی صورتحال میں سخت اقدامات کے باوجود مطلوبہ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنا مشکل ہے۔

معیشت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ گذشتہ مالی سال میں 10.2 فیصد کم ہوگئی۔ متعدد کاروبار بند ہوگئے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوگئی۔ قصہ مختصر کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی کوشش کررہی ہے اور آئی ایم ایف اس سے مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ اس صورتحال میں معیشت کی بحالی سیاسی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں