میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات کا انتظار ختم۔۔۔ پروموشن نوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اعلان 409

میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات کا انتظار ختم۔۔۔ پروموشن نوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اعلان

میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات کا انتظار ختم۔۔۔ پروموشن نوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اعلان
پنجاب حکومت نے طویل انتظار کے بعد طلبا کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 45لاکھ طلبا بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیئے گئے۔

کورونا کے باعث تمام بورڈ امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے، نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبا کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نویں اور گیارہویں کے طلبا 2021 میں صرف دہم اور

بارہویں کا امتحان دیں گے، امتحان میں حاصل کردہ نمبرز دگنا کردیئے جائیں گے، نویں کے فیل امتحان کے نمبرز میٹرک میں حاصل ہونیوالے تناسب سے لگائے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں میں ترقی پانے والے طلبا کو گزشتہ سال گیارہویں کے نمبرز دگنا کئے جائیں گے، نمبرز بہتر بنانے کیلئے امتحان دینے والے طلبا کو پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں سے حاصل ہونیوالے زیادہ نمبرز لگائے جائیں گے، 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا

کو پاسنگ نمبرز دیئے جائیں گے، پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز تمام طلبا کو یکساں جبکہ 50 فیصد تھیوری کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔ سپیشل کیٹیگری کے طلبا سے کوویڈ سپیشل امتحان لیا جائے گا، لیکن اس کیلئے طلبا کو تحریری درخواست دینا ہو گی، جو طلبا امتحان نہ دینا چاہیں انہیں 3 فیصد نمبرز اضافی دیئے جائیں گے، تمام رزلٹ کارڈز پر تحریر کیا جائے گا کہ یہ نتائج کوویڈ کے باعث خصوصی فیصلے اور حالات میں اندازہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی

جاری، طلبا کو فرسٹ ایئر کے نمبروں کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر کے نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا، فرسٹ ایئر میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی، سپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، جس کے سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دے کرپاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ایئر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے، ان طلبا کو

فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا، جبکہ 2020ء میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔ پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ائیر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں تاہم سپیشل امتحانات کیلئے

چارکیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کیٹیگریز میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے امیدوار سپیشل امتحان دے سکتے ہیں، مدارس کے طلبا کیلئے بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں